بھارت

منی پور : حملے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار اور اسکا ڈرائیور ہلاک

امپھال:accident killed
بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار اور اس کا ڈرائیور ہلاک ہوگیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منی پور میں باغیوں نے امپھال کے ضلع کانگ پوکپی میں انڈیا ریزرو بٹالین کے ایک اہلکار اور اس کے ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کردیا۔بھارتی پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجی اہلکار ایک گاڑی میں سفر کر رہا تھا جب ریاست کی اکثریتی برادری سے تعلق رکھنے والے باغیوں نے ہراوتھل اور کوبشا گائوں کے درمیان گھات لگا کر ان حملہ کیا۔ریاست میں آبادی کی اکثریت آزادی کا مطالبہ کررہی ہے۔انہوںنے مزیدبتایا کہ علاقے میں اضافی بھارتی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button