بھارت
بھارت کو اروناچل پردیش میں ترقیاتی کام کرنے کا کوئی حق نہیں، چین
بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ بھارت کو اروناچل پردیش میںتعمیر و ترقی کے کاموں کا کوئی حق حاصل نہیں ۔ چین اروناچل پردیش کو اپنی سرزمین مانتا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اس علاقے (اروناچل پردیش )میں تعمیر و ترقی کا حق نہیں رکھتا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی کا اروناچل پردیش میں پن بجلی کے منصوبوں کو تیز کرنے کا منصوبہ ہے۔بھارت یہاں 12 ہائیڈرو پاور اسٹیشنوں کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے 1 بلین ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔