میرواعظ کا 5 سوسے زائد حجاج کرام کی وفات پر اظہار افسوس
سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد حجاج کرام کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جن میں بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے زائرین بھی شامل ہیں۔ ان زائرین کی دوران حج ہیٹ اسٹروک کے سبب موت واقع ہوئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے جاں بحق ہونے والے زائرین کے اہل خانہ اور عزیر و اقارب کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے وفات پاجانے والے زائرین کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایک انتہائی اہم فریضے کے دوران داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
دریں اثنامیر واعظ نے معروف اخبار ”دی ہندو“ سے وابستہ سینئر فوٹو جرنلسٹ نثار احمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحوم کی پیشہ وارانہ صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش اور مرحوم کے لواحقین اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔