مقبوضہ جموں و کشمیر

مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر کی طرف سے سانحہ حیدپورہ کی جوڈیشل انکوائری کی مخالفت

سرینگر19 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے قابض انتظامیہ کی طرف سے حیدرپورہ سرینگر میں چار کشمیری شہریوں کے جعلی مقابلے میں قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ تحقیقات کے عمل میں بار ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کے ارکان کو شامل کیاجاناچاہیے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مفتی اعظم ناصرالاسلام نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں قابض انتظامیہ کی طرف سے حیدرپورہ میں جعلی مقابلے میں شہریوں کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کے اعلان کو قاتلوں کوبچانے کی ایک کوشش قراردیا کیونکہ کشمیری عوام ماضی میں ایسی سینکڑوں انکوائریاں دیکھ چکی ہیں جن کا آج تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے ۔ تحقیقات دیکھی ہیں۔انہوں نے سانحہ حیدر پورہ میں ملوث بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کرنے پر زوردیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button