مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:نئی دلی کے زیر کنٹرول تحقیقاتی ادارے کے متعدد مقامات پر چھاپے

 

سرینگر04 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول بدنام زمانہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ وادی کشمیر کے متعددعلاقوں میں چھاپے مارے۔
منگل کی صبح ایس آئی اے نے عسکریت پسندی کی فنڈنگ کے نام نہاد مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں وسطیٰ اور شمالی کشمیر میں6 مقامات پر چھاپے مار ے ہیں۔ایس آئی اے کے اہلکاروں نے انڈین سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں مختلف مقامات پر لوگوں کے گھروں میں چھاپے مارے اور تلاشی لی۔انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند رہنمائوں بلال صدیقی اور مولوی بشیر احمد کی سرینگر میں واقع رہائشگاہوں پر بھی چھاپے مارے ۔یہ چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں تنازعہ کشمیر ے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوںکو خوف و دہشت کا نشانہ بنانے کی جارہی ہیں ۔آخری اطلاعات آنے تک ایس آئی اے کی کارروائیاں جاری تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button