APHC-AJK

کشمیری خواتین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہیں: غلام محمد صفی

safi

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ دنیا آج بیوائوں کا عالمی دن منا رہی ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری خواتین قابض بھارتی فورسز کے ظلم و ستم کا سامنا کررہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں دوہزارسے زائدنیم بیوائیں ہیں جن کے شوہروں کو بھارتی فوجیوں نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ ان کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا۔ اس صورت حال نے ان خواتین کی زندگی موت سے بھی بد تر کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری خواتین جنگ کے سائے میں زندگی گزار رہی ہیں اور انہیں بیوہ ہونے کا تلخ تجربہ دنیا کی کسی بھی خاتون سے زیادہ ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیری خواتین مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔ ہزاروں خواتین اپنے شوہروں، بھائیوں اور بیٹوں کو کھو چکی ہیں کیونکہ وہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید یا دوران حراست لاپتہ ہو چکے ہیں ۔ حریت رہنمانے کہاکہ دنیا کو کشمیری بیوائوں اور نیم بیوائوں کے صدمے کو نہیں بھولنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ آج کا دن کشمیری بیوائوں اور نیم بیوائوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کا دن ہے۔

دریں اثناء حریت رہنما عبدالحمید لون نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ان خواتین کو درپیش مشکلات کو اجاگر کرنا ہے جن کے شوہروں کو بھارتی فوجیوں نے گرفتارکرکے شہید یا لاپتہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 22ہزار سے زائد خواتین بیوائیں اور بڑی تعداد میںنیم بیوائیں ہیں جن کے شوہروں کو بھارتی فوجیوں نے شہید یالاپتہ کردیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button