مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا سید حسن کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت

سرینگر 19 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے آج بڈگام میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اندوہناک واقعات کالے قوانین کے تحت بھارتی فوجیوں کو دیے گئے بے لگام اختیارات کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات گزشتہ 30 بر س سے زائد عرصے سے ہو رہے ہیں اور اگر اس طرح کے کسی ایک واقعے میں ملوث فوجیوں کو سزا دی جاتی تو ایسا بار بار نہ ہوتا۔آغا سید حسن نے شہدائے حیدر پورہ کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بھارتی چیرہ دستیاں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتیں اور وہ اپنی تحریک آزادی کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ایک بامقصد اور نتیجہ خیز بات چیت میں ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کے حل کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے بھارتی کسانوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور اسے چاہیے کہ مسئلہ کشمیر پر بھی حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرے۔
دریں اثنا اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کی مقبوضہ علاقے میں موجودگی تک حیدر پورہ فرضی تصادم جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلوں کے تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں کیا تاکہ مجرموں کو سزا دی جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button