مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی کی عدالت نے کشمیری صحافی کو 10روز کیلئے این آئی اے کی تحویل میں دیدیا

نئی دلی 22مارچ (کے ایم ایس )
بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت نے کشمیری صحافی عرفان معراج کو 10دن کیلئے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے۔
کشمیری صحافی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت پیر کے روز سرینگر کی انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیاتھا اور بدھ کو نئی دلی کی پٹیالہ ہائوس کورٹ میں پیش کیا گیا۔این آئی اے نے معراج سے تفتیش کیلئے عدالت سے 12دن کے ریمانڈ کی درخواست کی۔بھارتی ایجنسی نے معراج پر کئی جھوٹے الزامات کے فرد جرم عائد کی ہے۔آل انڈیا لائرز ایسوسی ایشن فار جسٹس نے ایک بیان میں کشمیر صحافی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ "عرفان معراج کی گرفتاری جموں و کشمیر میں صحافت اور اظہار رائے آزادی پر جاری حملے کا تسلسل ہے اور ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں "۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button