مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض انتظامیہ تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے نئے ایس پی اوز بھرتی کر رہی ہے
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ خاص طور پر راجوری اور پونچھ اضلاع میں اختلافی آوازوں کو دبانے کے لئے متعدد دیہات میں خصوصی پولیس افسران بھرتی کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس مقامی باشندوں کو ڈرادھمکاکر آزادی پسند سرگرمیوں کے خلاف مخبر ی کرنے پرمجبورکررہی ہے۔سپیشل پولیس افسران کی بھرتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔