مقبوضہ جموں و کشمیر

محمود ساغر کی طرف سے کشمیر بارے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیرمقدم

0اسلام آباد 24 مارچ(کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کشمیر کے بارے میں بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے جموںو کشمیر کے بارے میں پاکستان کے غیر متزلز ل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں جموںو کشمیر میں انتشارپیدا کرنے کیلئے پھیلائے جارہے پروپیگنڈے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جنرل سیدعاصم منیر کے بروقت بیان سے نہ صرف دیرینہ تنازعہ کشمیر کو 20 سال تک منجمد کرنے کے پروپیگنڈے کوبے نقاب کر دیا ہے بلکہ اس سے کشمیری عوام کا مورال بلند اوران کے جذبہ حریت کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ،جو بھارتی قابض فورسز کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ محمود ساغر نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف کے واضح اور دوٹوک بیان نے بھارت کی مالی فنڈنگ سے پھیلائے جانیوالے جھوٹے پروپیگنڈے کا پردہ چاک کر دیا ہے ۔بھارت گزشتہ کئی برس سے پاکستان کوبدنام کرنے کی مذموم مہم جاری ر کھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے ہمیشہ کشمیر کاز کی بھرپورحمایت کی ہے۔محمود ساغر نے کہاکہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کی اپنی جدوجہد کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پر پاکستانی فوج کے شکر گزار ہیںاور انہیں پختہ یقین ہے کہ پاکستان انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button