مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع جموں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے کارروائیوںکے دوران ضلع کے علاقوں اکھنور اور سندر بنی میں فائرنگ کی۔ بھارتی پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370اور 35Aکی منسوخی کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیرمیں پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں اورنام نہاد سکیورٹی کے نام پر جگہ جگہ فوجی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔