مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندر بل : یونیورسٹی سیکورٹی گارڈ کا طلباءپر تشدد

downloadسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل میں واقع سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر(سی یو کے) کے سیکورٹی گارڈ نے طلباءکو پر امن احتجاج سے روکتے ہوئے انہیں تشدد کانشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے تلمولہ میں واقع یونیورسٹی کیمپس میں پیش آیا ہے۔ طلباءفیسوںمیں اضافے پر احتجاج کر رہے تھے اور اس حوالے وائس چانسلر سے ملاقات کرنا چاہتے تھے ۔ یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈ نے طلباءکو وی سی سے ملنے سے روکنے کیلئے انتہائی جارحانہ رویہ اختیار کیا۔
واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں سیکورٹی گارڈ کو ایک طالب علم کو دھکے دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔طاقت کے اس بے جا استعمال کیوجہ سے طلباءمیں شدید غم وغصہ پیدا ہوا۔طلباءکا کہنا تھا کہ وہ فیسوں میں اضافے کیخلاف پر امن احتجاج کر رہے ہیں لیکن سیکورٹی گارڈ نے جارحانہ رویہ اپنا کر حالات خراب کر دیے۔ طلباءنے ناروا رویے میں ملوث سیکورٹی گارڈ اور دیگر ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button