مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر: بڈگام سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد

سرینگر 24 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآج ضلع بڈگام کے علاقے واگام چاڈورہ سے ایک 50 سالہ شخص جو گزشتہ چار دن سے لاپتہ تھا،کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عینی شاہدین نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کچھ لڑکوں نے واگام کے باغوں میں ایک لاش دیکھی اور اس کے بارے میں گاﺅں کے لوگوں کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ گاو¿ں والوں نے بعد میں پولیس کو مطلع کیا۔لاش کی شناخت واگام کے ریاض احمد راتھر کے طورپر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوںکے مطابق مذکورہ شخص گزشتہ چار دن سے لاپتہ تھا اور اس کے لواحقین نے پولیس سٹیشن میںرپورٹ درج نہیں کرائی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button