مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ میں سمارٹ میڑوں کی تنصیب کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سرینگر 5 مار چ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںو کشمیر میںضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں سینکڑوں لوگوں نے علاقے میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے نے قابض انتظامیہ سے عوام دشمن حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔مشتعل مقامی لوگوں نے پولیس اسٹیشن پٹن کے قریب سری نگر بارہمولہ شاہراہ کو بلاک کر دیا جس سے کئی گھنٹوں ٹریفک متاثر ہوا۔ مظاہرین نے سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ اس سے غریب اور یومیہ اجرت کمانے والوں کے اخراجات بڑھیں گے۔
احتجاج میں شامل ایک خاتون فاطمہ بانو نے مقامی روزنامے کو بتایا کہ مقبوضہ علاقے میں زیادہ تر خاندانوں کا تعلق معاشی طور پر کمزور طبقات سے ہے اور وہ بڑھتے ہوئے ٹیرف کے متحمل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے بتایا کہ علاقے کے لوگ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کررہے ہیں اور ان کی کمائی سے مشکل سے گزارا ہوتاہے۔ لہذا ہم سمارٹ میٹر کے مطابق ٹیرف برداشت نہیں کر سکتے جس سے ہمارے خاندانوں پر زیادہ بوجھ پڑے گا اور ہمارے بچوں کی تعلیم اور معاش پر براہ راست اثر پڑے گا۔مظاہرین نے غریبوں کے لیے ”انصاف”کا مطالبہ کیا اور پٹن میں سمارٹ میٹر کی تنصیب کی مہم کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button