مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض انتظامیہ نے مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے ضلع بارہمولہ میں مزید دو شہریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی حکومت نے ضلع کے علاقے اوڑی میں محمد عارف اور محمد بشیر کی ایک کنال اور 11مرلہ اراضی پر قبضہ کر لیا جس کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔متاثرہ افراد چند سال قبل بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باعث آزاد کشمیر ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں سیاسی انصاف اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔