مقبوضہ جموں و کشمیر

انجینئر رشید نے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر حلف اٹھا لیا

engenar Rashid

نئی دلی:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بارہمولہ کی پارلیمانی سیٹ سے جیتنے والے انجینئر عبدالرشید نے آج بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجینئر رشید کو آج صبح تہاڑ جیل سے پارلیمنٹ ہاوس لایاگیاہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے انجینئر رشید سے رکنیت کا حلف لیا۔ یاد رہے کہ دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے 2 جولائی کو تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی رضامندی کے بعد انجینئر کو حلف اٹھانے کیلئے پیرول دے دیا تھا تاہم ان پر اس دوران میڈیا سے بات نہ کرنے سمیت کچھ دیگر شرائط عائد کی گئی تھیں۔انہوں نے حلف اٹھانے اور اپنی پارلیمانی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے عبوری ضمانت یا متبادل طور پر کسٹوڈیل پیرول کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ مودی حکومت نے انجینئر رشید کو ایک جھوٹے مقدمے میں 2019 سے تہاڑ جیل میں قید کر رکھا ہے۔ انہوں نے جیل سے ہی الیکشن لڑاتھا اور بھارتی اکثریت سے جیت گئے ہیں۔ انہوںنے نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔
یاد رہے کہ انجینئر رشید جموں وکشمیر میں استصواب رائے کی بات کرتے ہیں ۔ کشمیریوں نے انہیں کامیاب کرا کے بھارت کودراصل یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ انہیں انکا غصب شد ہ حق ، حق خود ارادیت دے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button