مقبوضہ جموں و کشمیر

کوروناوبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کی آڑ میں سرینگر کے مختلف علاقوں میں سخت کرفیو نافذ

srinagar222سرینگر 25 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کوروناوبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کی آڑ میںسرینگر کے مختلف علاقوں میں سخت کرفیو نافذ کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جڈی بل ، حول ، علمگری بازار ، کاٹھی دروازہ ، لال بازار ، بوٹشاہ محلہ اور عمر کالونی سمیت سرینگر کے کئی علاقوں میں10 دن کے لئے کورونا کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سرینگر کے ضلعی مجسٹریٹ محمد اعجاز اسد نے حکمنامہ جاری کیا ہے جنہوں نے رواں ہفتے کے اوائل میں سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کی نگرانی کی تھی۔ حکمنامے کے مطابق 24 گھنٹے مکمل ’کورونا‘ کرفیو ہوگا جس میں لوگوں کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی اورتمام کاروباری سرگرمیاں اورتعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ حکمنامے کے مطابق سماجی تقریبات کی چاہے گھر کے اندر ہوں یا باہر، اجازت نہیں ہوگی۔ شادی کی تقریبات صرف 20 افراد تک محدود ہونگی جبکہ جنازے میںصرف 10 افراد شریک ہوسکیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button