مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:محرم الحرام کے حوالے سے متحدہ مجلس علما کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں نواسہ رسول ۖ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا

WhatsApp Image 2024-07-08 at 6.43.05 PMسرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں متحدہ مجلس علماء جموںوکشمیر کی شیعہ سنی رابطہ کمیٹی کا ایک غیر معمولی اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی ہدایت پر منعقدہ اجلاس میں سرکردہ دینی تنظیموں کے مقتدر علمائے کرام ، مشائخ عظام ، دانشور وںاورمعاشرے کی سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں منظور کی گئی ایک قراردادا بھی منظور کی گئی ۔ قرارداد میں اجلاس میں نواسہ رسولۖ، شہید کربلا حضرت امام عالی مقام اور ان کے جاںنثار رفقا کو ان کی ناقابل فراموش قربانیوں پرزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔قراردادمیں اتحاد ملت کی اہمیت اور ضرورت پرزوردیتے ہوئے دونوں مسالک شیعہ اورسنی تنظیموں ، علمائے کرام ، خطیبوں، ذاکریں اور ائمہ مساجدپر زوردیا گیا کہ وہ حسب سابق محرم الحرام کے مقدس ایام میںجموںوکشمیر میں ملی اور مسلکی اتحاد اور ہم آہنگی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ متحدہ مجلس علما کے امیر میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو گزشتہ چار سال سے گھر میں مسلسل نظر بندی کے باوجود اتحاد ملت کشمیر کے حوالے سے ان کی مخلصانہ اور جرا ت مندانہ کوششوں پرخراج تحسین پیش کیا گیا۔قرارداد میں مودی حکومت اوراسکی قابض انتظامیہ پر زوردیاگیا کہ وہ مسلمانوں کے دینی فرائض کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے اور مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر عبادتگاہوں پر کسی قسم کی کوئی قدغن عائد نہ کرے تاکہ مسلمان آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض انجام دے سکیں۔اجلاس میں مولانا شوکت حسین کینگ ، مولانا مسرور عباس انصاری، قاری محمد اسلم رحیمی، آغا سید مجتبیٰ الموسوی الصفوی، غلام علی گلزار، مفتی اعجازالحسن بانڈے، ڈاکٹر محمد سمیر شفیع صدیقی،مولانا خورشید احمد قانون گو مولانا مقبول حسین قمی، آغا سیدعادل مرتضی، جناب چودھری معراج الدین ،مفتی مدثر قادری، امداد ساقی، شوکت احمد خانیاری، زاہد علی خان، غلام محمد ناگو، مولانا الطاف حسین، مولانا محمد انظر قاسمی، عمران رشید بیگ، محمد یوسف بٹ، پیرزادہ عبدالحمید، محمد جمال، غلام نبی بخاری،مفتی غلام رسول سامون، محمد اشرف خان، رفیق احمد، محمد سلیم، شجاع علی، سجاد حسین، مولانا عبدالحامد، غلام محی الدین، مولانا سراج الدین ، سجاد احمد کاملی، مولوی انیس احمد ، غلام حسن مجروح، مشتاق احمد صوفی اور مولانا ایم ایس رحمن شمس نے شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button