امریکہ : انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4بھارتی شہری گرفتار
واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرپرنسٹن میں 4 بھارتی شہریوں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرنسٹن پولیس نے 24سالہ چندن داسیریڈی، 31 سالہ سنتھوش کٹکوری، 31 سالہ دوارکا گنڈا اور 37 سالہ انیل مالے کو پرنسٹن کی کولن کائونٹی میں جبری مشقت لینے کے جرم میں گرفتار کیاہے۔ پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں رہائش پذیر 15خواتین کو فرش پر سوتے ہوئے پایا۔پولیس کے مطابق محکمہ پولیس کو مارچ میں کیڑوں پر قابو پانے کے محکمے سے کولن کائونٹی کی گینزبرگ لین کے ایک گھر میں انسانی اسمگلنگ کے ممکنہ ریکیٹ کے بارے میں شکایت موصول ہوئی تھی، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیاگیاتھا۔چھاپے کے دوران بازیاب کرائی گئی 15خواتین نے پولیس کو بتایاہے کہ انہیں سنتھوش کٹکوری اور اس کی بیوی کی ملکیت شیل کمپنیوں میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔پولیس کامزید کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں نے کئی دوسرے مرد اور خواتین سے بھی جبری مشقت لی اور انہیں اپنی شیل کمپنیوں میں کام کرنے پر مجبور کیا۔