World

جموں وکشمیر پر بھارتی قبضہ جدید دورکی استعماریت کا بدترین مظہر ہے، پاکستان

نیویارک: پاکستان نے جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو جدید دور کی استعماریت کا بدترین مظہر قرار دیتے ہوئے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے جموںوکشمیر کے دیرینہ تنازعے کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کی خصوصی پولیٹیکل اینڈ ڈی کالونائزیشن کمیٹی کے سامنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 1946 سے اب تک 80 سابقہ کالونیوں نے آزادی حاصل کی ہے تاہم ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو حق خود ارادیت سے محروم ہیں جن میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے لوگ بھی شامل ہیں۔انہوں نے اسرائیل کیطرف سے فلسطینی عوام کی نسل کشی اور لبنان کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کی بدترین جارحیت فلسطینی عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کو ختم نہیں کرسکے گی ۔
منیر اکرم نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ جدید دور کی استعماریت کا ایک اور بدترین مظہر ہے۔انہوںنے کہا کہ اقوا م متحدہ نے اپنی کئی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا ہے، ان قراردادوں کو بھارت اور پاکستان دونوں نے قبول کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 25 کے تحت ونوں فریق ان قراردادوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں لیکن بھارت ان قراردادوں پر عمل درآمدنہیں کر رہا اور 1989 سے ابتک اس نے ایک لاکھ کے قریب کشمیری شہید کیے، اس نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت غیر قانونی اور یک طرفہ طورپرختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی کی۔
منیر اکرم نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے جموں و کشمیر کے تنازعے کا حل بہت ضروری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button