World

کینیڈا: ہردیپ سنگھ کے قتل کا ایک برس ،پارلیمنٹ میں ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کر گئی

809288_67717455اوٹاوا :  خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا ایک برس مکمل ہونے پر کینیڈا کی پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھ رہنما نجار کو 18 جون 2023 کوسرے شہر میں برٹش کولمبیا کے گرودوارہ کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سکھ رہنما نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے قابل بھروسہ شواہد موجود ہیں جس سے دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات میں شدہد تناو پیدا ہو گیا تھا۔
کینیڈا نے نجر کے قتل کے سلسلے میں چار بھارتی شہریوں کرن برار، امندیپ سنگھ، کمل پریت سنگھ اور کرن پریت سنگھ کو بھی حراست میں بھی لیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button