بھارت

مودی حکومت نے تعلیمی شعبے کو شدیدنقصان پہنچایا ہے ، ملکارجن کھڑگے

malkajan

نئی دہلی:بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے بجٹ میں تعلیم کیلئے مختص فنڈز میں نمایاں کمی کر کے تعلیمی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میںکہاکہ بی جے پی اورآر ایس ایس کی ہندوتوا حکومت بھارت میں تعلیمی شعبے کو تباہ کرنے کیلئے بجٹ میں تعلیم کیلئے مختص فنڈز میں مسلسل کمی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ رواں سال کے بجٹ میں مودی حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے فنڈز میں 9,600 کروڑ روپے کی نمایاں کمی کی ہے ۔کانگریس کے صدر نے مزیدکہاکہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اورانڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ جیسے اہم اداروں کے بجٹ میں بھی مودی حکومت نے مسلسل دوسرے سال کمی کی ہے جبکہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے بجٹ میں61فیصد کی زبردست کمی کی گئی ہے ۔ انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن جو کبھی بھارت کا واحد گرانٹ دینے والا ادارہ تھا مودی حکومت نے اسے بے اختیار کر دیا ہے ۔ ملکارجن کھڑگے نے بھارت کے تعلیمی نظام پرمودی حکومت کے5جہتی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت یونیورسٹیوں کو کنٹرول ، خود مختار اداروں کی فنڈنگ ختم اور تعصب کے ذریعے نظام تعلیم کو نقصان پہنچا نے کے علاوہ نوجوانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button