بھارت

بھارت: راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے سربراہ سکھدیو سنگھ کو گولی مار کر قتل کردیاگیا

1296424_4775370_sukhdeve-singh-murder_updatesجے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ شیام نگر علاقے میں واقع ان کے گھر پر پیش آیا۔ گولی لگنے کے فورا بعد گوگامیڈی کو میٹرو ماس ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں دو افراد کو گوگامیڈی اور اس کے محافظ سمیت دو دیگر افراد پر متعدد گولیاں چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
دریں اثناء سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ کے گینگسٹر روہت گودارا نے قبول کی ہے۔ گودارا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کے لوگوں نے گوگامیڈی کو اس لیے مارا کہ وہ ان کے دشمنوں کی مدد کر رہا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button