مقبوضہ جموں و کشمیر
نیشنل کانفرنس کا 5اگست 2019 کے فیصلوں کو واپس لینے کا مطالبہ
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے اعتماد سازی کی جانب پہلے قدم کے طور پر 5 اگست 2019کے اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما سجادشاہین نے ضلع رامبن کے علاقے گندھاری میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی اعتماد قائم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔انہوں نے 5اگست 2019کے فیصلوں کے بعد جموں وکشمیر میں آنے والی معاشی بدحالی کو اجاگر کیا اور لوگوں کو نظر اندازکئے جانے پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔سجادشاہین نے چھینے گئے حقوق کے حصول کے لیے اتحاد اور لگن کی اہمیت پر زور دیا۔