مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کی جموں کے مختلف اضلاع میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے جموں ، ریاسی ، ڈوڈہ اورادھمپور اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائیاں ان علاقوں میں مشتبہ افراد کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات پر شروع کی گئی ہیں۔بھارتی فوج نے پولیس اور پیراملٹری فورسز کے ساتھ مل کران علاقوں کامحاصرہ کیااور بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔