مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے وفد کا شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی

سرینگر05 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کا ایک وفد تنظیم کے نائب چیئرمین اعجاز الحق کی قیادت میںشہید نوجوانوں اور غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوں کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج سری نگر کے مختلف علاقوں میں گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وفد میں اعجازالحق کے علاوہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصعب اور مرکزی ترجمان خان عمر تھے۔ وفد سرینگر کے علاقوں حول اور صورہ میں شہید فیاض احمد اور نظر بند حریت رہنما حیات احمد بٹ کے گھروں میں بھی گیا۔انہوں نے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور تمام مشکلات کے باوجود جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا۔ وفد کے ارکان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button