پاکستان

کشمیریوں کے حق آزادی کے حصول تک انکی حمایت جاری رکھیں گے، انجینئر امیر مقام

Ameer-Muqamاسلام آباد:
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پوری قوم نے آج یوم استحصال کشمیر منا کراپنے کشمیری مظلوم بہن اوربھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کے حق آزادی کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ 5اگست جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ انہوںنے کہاکہ 5اگست 2019 کو بھارت نے دفعہ 370اور 35اے کومنسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری 1947سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، اس عرصہ کے دوران ہزاروں کشمیریوں کو شہید اور گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر کشمیری ہندوئوں کو بسایا جا رہا ہے، یہ کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ایک کوشش ہے جس کو اقوام متحدہ ،پاکستان اور کشمیری عوام مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دیا جاناچاہیے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پوری قوم نے اپنے کشمیری مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیریوں کے حق آزادی کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button