پاکستان

مودی حکومت بھارت کو ہندو توا ریاست میں بدلنا چاہتی ہے، منیر اکرم

munir-akram-urges-un-int-l-community-to-resolve-kashmir-dispute-1612510650-3567قوام متحدہ 05 اکتوبر (کے ایم ایس)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی برادری کی توجہ بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کے سبب جنوبی ایشیائی خطے کے امن و سلامتی کو درپیش سنگین خطرات کی طرف مبذول کرائی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منیر اکرم نے اس بات کا اظہار تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کے معاملات سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے حق خودارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے لیے نو لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔
منیر اکرم نے کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت اقلیتوں بالخصوص 200 ملین سے زائد مسلمانوں کو نشانہ بنا کر بھارت کو ہندوتوا ریاست میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ بھارت اپنی بری، بحری اور فضائی افواج کی بڑی تعداد کو پاکستان کیخلاف تعینات کر کے ، جوہری اسلحے کے تحت محدود جوہری جنگ کے تصور کو اپنا کر اور اچانک حملوں کے ذریعے بھی پاکستان کو دھمکا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ان تمام اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان نے مساویانہ خودمختاری اور باہمی احترام پر مبنی علاقائی امن، ترقی اور تذویراتی استحکام پر عمل پیرا رہنے کا عزم کر رکھا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button