بھارت

کانگریس کی نریندرمودی کے یوم آزادی کے خطاب پر کڑی تنقید

مودی جی صرف جھوٹے دعوے اور وعدے کرتے ہیں ، سپریا شرینیت

supria shreenti congressنئی دلی:
بھارت میں حزب اختلا ف کی مرکزی جماعت کانگریس نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب پر کڑی تنقید کی ہے اور کہاہے کہ نریندرمودی صرف جھوٹے دعوے اور وعدے کرتے ہیں ، عوام کی موجودہ صورتحال سے وہ بالکل لاتعلق ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم مودی صرف شگوفے چھوڑتے ہیں ، جن کا عوام کودرپیش مشکلات اور مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی جی صرف لوگوں کی مسائل سے توجہ ہٹاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مودی جی نے اپنے خطاب میں حکومت کے اتحادی پرجول ریونا کے ہاتھوں بڑی تعداد میں بھارتی خواتین کی عصمت دی اورریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کے جنسی استحصال پر کوئی بات کی۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کرپشن کوموضوع بحث بنایا۔انہوںنے کہاکہ مودی جی کرپشن کا نام کس منہ سے لے رہے ہیں جبکہ بھارت میں گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے انہی کی حکومت قائم ہے۔سپریاشرینیت نے مزیدکہاکہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں خواتین کے تحفظ کی بات کی ہے جبکہ انکی حکومت کے دور میں خواتین کو زیادتی اور قتل کا نشانہ بنایاجارہاہے۔انہوںنے سوال کیاکہ مودی جی بھارت میں خواتین کے تحفظ کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ انکے دور حکومت میں ہی خواتین کے خلاف گھنائونے جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ بھارت کے عوام کے سامنے مودی جی کی اصلیت کھل چکی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button