بھارت اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر مغربی ممالک کوشدیدتشویش
اسلام آباد:
بھارت اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر مغربی ممالک کو بھارت پر سخت تشویش لا حق ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانوی روزنامے ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت روس کے عزائم کی توثیق کر رہا ہے، کرسمس پر میٹنگ میں بھارتی اور روسی وزرائے خارجہ میں غیر معمولی ڈیل ہوئی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ملاقات میں ایک نئے عالمی نظام کے قیام پر بھارت اور روس نے اتفاق کیا ہے۔ٹیلی گراف کا کہنا ہے کہ بھارتی اور روسی وزرائے خارجہ نے قریبی خصوصی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا اعلان کیا ہے۔اخبار نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ نے روسی صدر پیوٹن کے عالمی ڈیزائن کی توثیق بھی کر دی ہے۔روسی وزیرِ خارجہ کے مغرب کے خلاف سخت الفاظ پر بھارتی وزیر خارجہ خاموش رہے۔برطانوی اخبار کا مزیدکہنا ہے کہ دونوں ممالک نے نئے ہتھیاروں کی مشترکہ پیداوار شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ٹیلی گراف کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں نیا حامی مل چکا ہے۔