بھارت

بھارت میں یکساں سول کوڈ کے نفا ذ کے نریندر مودی کے اعلان پر مذہبی ، سیاسی جماعتوں کی کڑی تنقید

modi11

نئی دلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طر ف سے ملک میںیکساں سول کوڈ کے نفاذ کے اعلان پر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے کڑی تنقید کی جارہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق نریندر مودی نے گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر خطاب میں بھارت میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا اعلان کیاتھا۔ آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی نے ایک بیان میں وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے اعلان پر کڑی تنقید کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پورابھارت نریندر مودی کے اس اعلان سے ناخوش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر سماج اور مذہب کے زندگی گذارنے کے اصول مختلف ہیں، جنہیں یکساں سول کوڈ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ بھارت میں بیک وقت انتخابات بھی ممکن نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ سول کوڈ کے نفاذ سے معاشرے میں انتشار اور بے چینی بڑھے گی اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان اختلافات زور پکڑ سکتے ہیں ۔انہوںنے وزیراعظم نریندر مودی سے کہاکہ وہ یکساں سول کوڈ کے نفاذ سے باز رہیں ۔
ادھر بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے آزاد رکن کپل سبل نے ایکس پر ایک پوسٹ میںمودی کے اعلان پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ مودی جی نے اپنے خطاب میں یکساں سیول کوڈ کی بات کہی ہے، لیکن انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ کن قوانین کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دستورکے مطابق بھارت ایک سیکولر ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کوپہلے سیکولرازم کے معنی سمجھنا چاہیے۔خود سیکولر بننا چاہیے، اس کے بعد ہی ملک سیکولر بنے گا۔کانگریس پارٹی کے رہنماء قائد پون کھیڑا نے ایک بیان میں موجودہ سول کوڈ کو فرقہ وارانہ اور امتیازی قرار دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button