بھارت

پٹنہ:جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈر دیپک مہتا کو گولی مارکر قتل کردیاگیا

پٹنہ 29مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈر دیپک مہتا کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پٹنہ میں پیر کی شب داناپور میونسپل کونسل کے نائب صدر اور جے ڈی یو رہنما دیپک کمار مہتا کو ان کے گھر کے باہی گولی مار کرقتل کر دیا گیا۔ دیپک کمار کے قتل کے بعد لوگوں نے علاقے میں زبردست ہنگامی آرائی اور توڑ پھوڑ کی اور انہوں نےگاندھی میدان مین روڈ بلاک کر دی۔ امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر علاقے میں بھارتی پولیس کی بڑی تعداد کو تعینات کردیاگیا ہے۔ دیپک کمار مہتا رات کا کھانا کھانے کے بعد تقریبا ساڑھے نو بجے شب اپنی رہائش گاہ کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے جب دو موٹر سائیکلوںپر سوار چار سے پانچ حملہ آروں نے انہیں گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ گولیاں دیپک کے سر اور سینے میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پرقریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دیپک کو مردہ قرار دے دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button