بھارت

پولیس سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے ہندو توا گروپوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی 09 اپریل (کے ایم ایس) انسانی حقوق کی تنظیم آل انڈیا لائرز ایسوسی ایشن فار جسٹس(اے آئی ایل اے جی) نے کرناٹک میں ڈائریکٹر جنرل پولیس اور انسپکٹر جنرل پولیس سے کہا ہے کہ وہ ریاست میں مسلمانوں کے سماجی و اقتصادی بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والے ہندوتوا گروپوں اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم نے سینئر پولیس حکام کی توجہ ہندوتوا رہنماﺅں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف کی گئی نفرت انگیز تقاریر کی طرف مبذول کرائی ۔ تنظیم کے کے شریک کنوینر میتری کرشنن Maitreyi Krishnan کی طرف سے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں ویشوا ہندو پریشد، بجرنگ دل ، مندروں کے سربراہوں وغیر کو ملز م قرار دیا گیا ہے اور انکے ایف آئی آر کے اندراج، آزادانہ تحقیقات اور بائیکاٹ مہم کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button