بیانات

انجمن نصرت الاسلام کی طرف سے ممتاز ماہر تعلیم کے انتقال پر اظہار دکھ اور افسوس

2سرینگر27: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت انجمن نصرت الاسلام نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہر تعلیم عبدالرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلامیہ سکول بیجبہاڑہ اور نصرت الاسلام ٹرسٹ کے ایک اہم رکن عبدالرحمان نے ضلع بھر میں انجمن کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔انجمن نصرت الاسلام نے ایک تعزیتی پیغام میں عبدالرحمان کی انتھک کوششوں اور میرواعظ خاندان کے ساتھ انکے گہرے تعلق کو اجاگر کیا ۔میرواعظ عمر فاروق اور انجمن کے اراکین نے عبدالرحمان کے انتقال کو ایک عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے تعلیم اور سماجی خدمات کے شعبے میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاہے۔بیان میں مرحوم کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے۔ نصرت الاسلام ٹرسٹ کے مرکزی عہدیدار نذیر احمد صوفی کی قیادت میں ایک وفد مومن آباد گیااور انکی نماز جنازہ میں شرکت کی اور میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button