بھارت
بھارتی طیارہ مہاراشٹر میں بارامتی فضائی پٹی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا

پونے: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے میں بارامتی ہوائی پٹی کے قریب اتوار کو ایک نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حادثہ رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب پیش آیا۔ پائلٹ بچ گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد گاو¿ں والے اور ہنگامی امدادی کارکن جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ کسی بھی چیز پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے۔یہ حادثہ بارامتی میں ایک Learjet 45 طیارہ گرنے کے مہینوں بعد ہوا ہے، جس میں اس وقت کے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، ان کے دو معاونین اور عملے کے دو ارکان کی جانیں گئی تھیں۔






