گجرات: ہندو طلباءنے دلتوں کا پکایا کھانا کھانے سے انکار کر دیا

احمد آباد06 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست گجرات میں ایک پرائمری سکول کے ہندو طلباءنے دلتوں کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا۔
ریاست کے ضلع موربی کے سکول میں پیش آنے اس واقعے کے بعد محکمہ تعلیم اور ریونیو کے حکام نے طلباءکے والدین اور اساتذہ کی ایک ہنگامی میٹنگ کی۔ ایک دلت ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ موربی ضلع کے ایک پرائمری سکول کے پرنسپل نے ان سے سو طلباءکو مڈ ڈے میل فراہم کر نے کیلئے کہا تھا تاہم صرف سات طلباءکھانے کیلئے پہنچے ۔ ٹھیکیدار نے کہا کہ اس صورتحال کو دیکھ کر اسے دوسرے ہفتے مڈے ڈے میل بنانا بند کرنا پڑا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: