بیانات

بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی-20 کانفرنس کے انعقاد کا کوئی حق نہیں ، مقررین

اسلام آباد 01 جولائی (کے ایم ایس) اسلام آباد میں ” مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی۔ 20 کانفرنس کے انعقاد کے بھارتی مقاصداور قیادت کی ذمہ داریاں” کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔
ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جموںو کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متازعہ خطہ ہے لہذا مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو علاقے میں جی ۔20 کانفرنس کی میزبانی کا کوئی حق نہیں ہے۔
مقررین میں جموں و کشمیر سالیڈیریٹی موومنٹ کی چیئرپرسن عظمیٰ گل، کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین، اتحاد اسلامی پارٹی جموں و کشمیر کے سربراہ سید منظور شاہ ، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، چیئرمیں گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر، ادیب میڈیا گروپ کے چیف ایڈیٹر سید ادیب اور امریکہ میں مقیم سینئر صحافی سید ادیب علیمی شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button