بھارت

وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ داغدار ہو چکی ، اپنے اعمال کے نتائج سے بچ نہیں سکتے: راہل گاندھی

نئی دہلی: بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنماء اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ "خراب” ہوچکی ہے اوروہ اپنے اعمال کے نتائج سے بچ نہیں سکتے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے روزنامے ” دی ہندو” میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں طلباء مظاہرین پر پولیس کی بربریت پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے خلاف پولیس کی کارروائی میںملوث وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ یا کوئی اہلکار اپنے اعمال کے نتائج سے بچ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ 20جولائی2026کو بھارت بھر میں ہزاروں نوجوانوں ایک منصفانہ تعلیمی نظام اور پیپر لیک کے لیے جوابدہی کا مطالبہ کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مظاہروں نے ہندوستان کی پرامن مزاحمت کو آگے بڑھایا،تاہم حکومت نے آنسو گیس ، لاٹھی چارج اور پیلٹ گنوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے نوجوانوں کی آواز کو کچلنے کی کوشش کی۔انہوں نے 19سالہ ساحل لوچاب کاحوالہ دیا جس کے پورے جسم پر سیسے کے سینکڑوں چھرے لگے ہوئے تھے۔ایک گولی اس کی آنکھ پر لگی، جس سے وہ نابینا ہو گیا۔ پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج سے نوجوان خواتین پرتشددکیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں طلبا مظاہرین کے خلاف AK-47سمیت آتشیں اسلحہ استعمال کیاگیا ، جس سے بہت سے لوگ شدید زخمی ہوئے۔راہول گاندھی نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ "اس غیر قانونی اور غیر آئینی تشدد”کا کس نے اسے اختیار دیا؟راہل گاندھی نے کہاکہ طلبہ کے خلاف پولیس کی کارروائی کے ذمہ دار وزیر داخلہ ہیں اور انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی شبیہ داغدار ہو چکی ہے اور اسے کبھی دوبارہ بہتر نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت کے نوجوان انہیں، وزیر داخلہ شاہ یا کسی اہلکار کو ان کے کئے کی سزا کے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button