APHC-AJK

اسلام آباد :حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال سے آگاہ کیا

APHC AJK meeting with k committee

aphc ajk k committee
اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک وفد نے سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کی قیادت میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون سے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں میں ملاقات کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملاقات میں فاروق رحمانی کی قیادت میں حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفدنے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ 5اگست 2019کے بھارت کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و بربریت کا ایک دور شروع ہو گیاہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی قابض فورسز کی ریاستی دہشت گردی انتہا کوپہنچ گئی ہے ۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی وحشیانہ مظالم اور بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔اس دیرینہ تنازعہ کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی قابض افواج کے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے کے لیے حریت رہنمائوں کی مسلسل جدوجہد کو سراہا۔ رانا محمد قاسم نون نے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور ہمارے لئے یہ ایک نوبل کاز ہے۔انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی سطح پر مزید موثر طورپر آواز بلند کرنا کشمیر کمیٹی کی اولین ترجیح ہوگی۔کشمیری حریت رہنمائوں نے رانا محمد قاسم نون کو کشمیر کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کشمیر کمیٹی کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا۔ انہوں نے حریت رہنمائوں کو کشمیر کمیٹی میں شامل کئے جانے کی تجویز پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کوخاص طور پر او آئی سی اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پرتنازعہ کشمیرکو اجاگر کرنے کیلئے اپنا مزیدموثر کردار ادا کرناچاہیے۔ حریت کانفرنس کے وفد میں ایڈووکیٹ پرویز احمد،مز شمیم شال،حاجی محمد سلطان،چوہدری شاہین،مشتاق احمد بٹ اور عبدالحمید لون شامل تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button