APHC-AJKخصوصی دنسید علی گیلانی

اسلام آباد: سیمینار کے مقررین کا سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت

پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، سراج الحق

seminar on gilani 3rd mdrاسلام آبا:سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم ایک لمحہ کےلیے بھی کشمیریوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی جدوجہد ازادی کا استعارہ ہیں جو ساری زندگی جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور تکمیل پاکستان کےلیے جدوجہد کرتے رہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس اور کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام قاہد حریت سید علی گیلانی کی برسی پر کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ سیمینار سے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون بزرگ سیاسی راہنما راجہ ظفر الحق ،سابق وزیر اعظم ازادکشمیر سردار عتیق احمد خان ،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان ، سنیٹر سحر کامران ،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمود احمد ساغر ،سید فیض نقشبندی ،پرویزاحمد ایڈووکیٹ ،الطاف حسین وانی ،شمیم شال،جاوید جہانگیر، فرزانہ یعقوب ،عبداللہ گل ، راجہ خان افسر، نجیب الغفور ،شیخ عبدالمتین مشتاق احمد بٹ، امتیاز وانی، عبدالحمید لون ،محمد حسین خطیب ،داو¿د احمد، حسن البناء،راجہ شاہین ،سید منظور شاہ، زاہد صفی ،گلشن احمد ،شیخ محمد یعقوب، منظور ڈار ،نذیر کرنا ہی ، سنیر صحافی راجہ بشیر عثمانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ سراج الحق نے کہا کہ سیدسید علی گیلانی ایک واضح اور دو ٹوک موقف رکھتے تھے۔ انہوں نے رنگ و نسل کی بنیاد پر کبھی بات نہیں کی ، وہ ایک استاد، ایک سیاستدان ایک مبلغ وداعی تھے ۔ سراج الحق نے کہا کہ سید علی گیلانی ایک مستحکم اور مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے تھے ان کا مشہور نعرہ کہ” ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے “ ان کے نظریے اور سوچ کا آئینہ دار ہے وہ آخری سانس تک جدوجہد ازادی کے مشن سے وابستہ رہے ہیں ۔ قاسم نون نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے سرخیل تھے ، ہم ان کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اخلاقی حمایت کی ہے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ہم کشمیر کو کسی بھی لمحہ نظر انداز نہیں کرسکتے ۔راجہ ظفر الحق نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی کی ساری زندگی آزادی کی جدوجہد میں گزری ہے ، انکے مشن کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ، ہمیں کشمیر کاز کےلیے باہم مل بیٹھنا ہوگا اور اس حوالے سے لاہحہ عمل طے کرنا ہوگا۔سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کے ایک عظیم راہنما تھے ،ہمیں شہداءکے مشن کو ہر حال میں جاری رکھناہے، حالات تبدیل ہوتے رہتے ہیں لیکن ہمیں مایوسی کا شکار نہیں ہونا چاہے ۔ سنیٹر سحر کامران نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیر ہمارے دل میں دھڑکتا ہے ،سید علی گیلانی جدوجہد ازادی کا استعارہ ہیں ، ہمیں سید علی گیلانی کے مشن کو پورا کرنا ہے ۔ڈاکٹر مشتاق خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی زندگی کی اخری سانس تک اپنے نظریے اور مشن پر کاربند رہے ۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا نعرہ ” ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے“اس وقت ہر کشمیری کی آواز بن چکا ہے۔ ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ بطور کشمیری قوم ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم سید علی گیلانی کے نظریے کو عزم وہمت کیساتھ آگے بڑھائیں ۔عبداللہ گل نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنے نام کی لاج رکھی ہے، بھارت آج بھی سید علی گیلانی کے نام سے کانپتا ہے ہمیں ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہوگا ´فرزانہ یعقوب نے کہا کہ سید علی گیلانی ہمارے دلوں کے لیڈر ہیں ،شہید کبھی مرتے نہیں ، ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ،ان کا مشن زندہ رہتا ہے ۔ محمد فاروق رحمانی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کے مسلمہ لیڈر تھے ، وہ ایک عظیم راہنما تھے ، ہم ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں ، محمود احمد ساغر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں اور جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں جب تک بھارت جموںوکشمیرسے چلا نہیں جاتا۔
سید فیض نقشبندی نے کہا کہ بہادری کا دوسرا نام سید علی گیلانی ہے ان کی ساری زندگی حق خود ارادیت کی جدوجدمیں گزری۔ شمیم شال نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی کا نعرہ ” ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے“ کشمیریوں کیلئے روڈ میپ ہے۔عبدالحمید لون نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سید علی گیلانی نظریاتی بنیادوں پر جدوجہد کرتے رہے اور وہ تنازعہ کشمیر کے بارے میں ایک واضح اور دو ٹوک موقف رکھتے تھے۔محمد حسین خطیب، الطاف حسین وانی پرویز احمد ایڈووکیٹ،مشتاق احمد بٹ، شیخ متین اور دیگر مقررین نے کہا کہ سید علی گیلانی اور انتہائی زیرک اور دور اندیش رہنما تھے، وہ بھارتی سازشوں ، چالوں اور ریشہ دوانیوںکو بخوبی سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سید علی گیلانی کے مشن کو یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button