APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیرشاخ کاپیر غلام محمود نقشبندی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے خالہ زاد بھائی پیر غلام محمود نقشبندی  کے انتقال پر گہرے رنج  وغم کا اظہارکیاہے۔

اسلام آباد میں محمد فاروق رحمانی کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے لئے مغفرت اورلوحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔ مرحوم گزشتہ صدی کی پانچویں اور چھٹی دہائی میں بانڈی پورہ میں تحریک رائے شماری اور حق خودارادیت کے سرگرم رہنما رہے  اور بخشی غلام محمد کی وزارت اعظمیٰ کے دور میں کئی سال جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔

تعزیتی اجلاس میں حریت رہنمائوں نےمقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی غلام نبی خیال اور بشیر احمد مخدومی کی والدہ کے انتقال پربھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔حریت رہنمائوں نے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button