APHC-AJK

میر واعظ یوسف شاہ اورشہید جلیل اندرابی کو ان کی برسیوں پر خراج عقیدت

WhatsApp Image 2024-03-27 at 1.47.52 PMمظفرآباد:  آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ اورانسانی حقوق کے علمبردارشہید ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کو ان کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دعائیہ مجلس میں ممتاز سیاسی و مذہبی رہنما اورمفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ اور ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ محمود احمد ساغر نے میر واعظ محمد یوسف شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر واعظ کشمیر نے قرآن مجید کا کشمیری زبان میں ترجمہ اور تفسیر کا عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے انسانی حقوق کے علمبردار ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہاکہ ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کے اہل خانہ 28سال گزرجانے کے باوجود آج بھی انصاف سے محروم ہیں۔ جلیل اندرابی کو میجر اوتار سنگھ کی قیادت میں بھارتی فوج کی 35راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروںنے 8مارچ 1996کو گرفتار کیا تھا اور تین ہفتے بعد ان کی لاش سرینگر میں دریائے جہلم سے برآمدہوئی تھی۔دعائیہ مجلس میں اشفاق مجید وانی، ڈاکٹر عبداللہ گورو، بشیر صدیقی اور دیگر شہدائے کشمیر کو بھی خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنمائوں غلام محمد صفی ، سید یوسف نسیم، پرفیسر محمد اشرف صراف، الطاف حسین وانی، شیخ عبدالمتین، محمد رفیق ڈار، ثناء اللہ ڈار، امتیاز وانی، شیخ محمد یعقوب، نثار مرزا ، ایڈوکیٹ پرویز احمد، شیخ عبدالماجد، محمد اشرف ڈار، منظور احمد ڈار، مشتاق احمد بٹ، گلشن احمد، میاں مظفر، زاہد اشرف، نذیر احمد کرنائی، محمد شفیع ڈار، قاضی عمران، امتیاز بٹ، عطاء اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button