خراج عقیدت

لاہور: کشمیر سینٹرمیں منعقدہ تقریب کے مقررین کا سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت

Whatsapp Image 2024 09 04 At 11.18.02 Amلاہور: ممتاز حریت رہنما، نظریہ الحاق پاکستان کے عظیم داعی سید علی شاہ گیلانی کو خرج عقیدت پیش کرنے کیلئے کشمیر سنٹر لاہو میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقررین نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی مزاحمت کا ایک عظیم استعارہ ہیں۔ انھوں نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوںنے کہا کہ سید علی گیلانی برملا کہتے تھے کہ” ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے“ اور انکا یہ نعرہ اس وقت ہر کشمیری کی آواز بن چکا ہے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت نے انھیں ہرطرح کالالچ دیا، مسلسل گھر میں نظر بند کر دیا لیکن وہ آزادی کے حصول کے لیے آخری دم تک برسرپیکار رہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ سید علی شاہ گیلانی مصنف، سیاست دان، مجاہد اور ایک عظیم حریت رہنما تھے جنھوں نے ساری زندگی بھارت سے آزادی کے حصول اور ریاست جموں وکشمیر کے پاکستا ن کے ساتھ الحاق کے لیے جدوجہدکی۔ انہوں نے کہا کہ جب سید علی گیلانی کا سرینگر میں گھر میں نظر بندی کے دوران انتقال ہوا تو مودی انتظامیہ نے علاقے میں کرفیونافذ کردیاگیا اور اہلخانہ سے انکی میت چھین کررات کے اندھیرے میں دفنا د دی، بھارت کو خوف تھا کہ ہنگامے پھوٹ پڑیں گے، کشمیری بھارت کیخلاف احتجاج اور مظاہرے کریں گے، یعنی بھارتی حکمران سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بھی ان سے خوفزہ تھے۔
مقررین نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کی پاکستان سے محبت مثالی تھے۔ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پاکستان کے بہت بڑے حامی تھے۔ حکومت پاکستان نے تحریک آزادی کیلئے انکی عظیم خدمات کے اعتراف میں انھیں نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے پاکستان اپنے ایک عظیم ہمدردسے محروم ہوگیا۔ تقریب سے سابق ایم ایل اے و رکن نظریاتی کونسل مولانامفتی شفیع جوش،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی آزادکشمیر مرز صادق جرال، صدر کشمیرکمیٹی ہائی کورٹ بار ایسوی ایشن منظورحسین گیلانی، سیکرٹری کشمیر ایکشن کمیٹی فاروق آزاد،رہنما مسلم لیگ ن بلال احمد بٹ، حریت رہنما نثاراحمد بیگ، انچارج کشمیرسنٹرا نعام الحسن، معروف مذہبی سکالر علامہ مشتاق احمد قادری، رہنما تحریک محافظ حریت کشمیر راجہ ابرار،مذہبی سکالر علامہ فداءالرحمان حیدری اور نذیراحمد میر نے خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر مولانا مفتی شفیع جوش نے سید علی شاہ گیلانی اور دیگر شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی، مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعا کروائی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button