مقبوضہ جموں و کشمیر

دفعہ 370کی منسوخی سے جموں وکشمیرمیں مسلح مزاحمت دوبارہ شروع ہوئی: فاروق عبداللہ

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ370کی منسوخی سے علاقے میںمسلح مزاحمت ختم نہیں بلکہ دوبارہ شروع ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب دفعہ370کو منسوخ کیا گیا تھا توبی جے پی نے دعوی کیا تھا کہ اس سے مسلح مزاحمت ختم ہو جائے گی۔ لیکن کیا ایساہوا ہے؟ اس کے بجائے، عسکریت پسندوں نے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں اوراس کی ذمہ دار بی جے پی ہے۔ فاروق عبداللہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میںاسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے منشور کو مسترد کرتے ہوئے اسے” کھوکھلے وعدے” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہ مسلمانوں نے بھارت کی آزادی میں برابر کا حصہ ڈالا ہے اور اس وژن کے بھارت کی مخالفت کی ہے جو بی جے پی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button