مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک واپس تہاڑ جیل منتقل، بھوک ہڑتال جاری

نئی دہلی30 جولائی (کے ایم ایس) سفاک بھارتی حکام نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو ہسپتال سے واپس نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں منتقل کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک نے اپنے خلاف درج جھوٹے مقدمات میں منصفانہ ٹرائل سے انکار کے خلاف 22 جولائی کو تہار جیل میں غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی ۔ 26 جولائی کو طبیعت بگڑنے پر انہیں نئی دلی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ سندیپ گوئل کے حوالے سے بتایا کہ یاسین ملک کو جمعہ کے روز واپس تہاڑ جیل منتقل کیا گیا۔انہوںنے اپنے سیل میں واپس پہنچنے کے بعد بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ کسی بھی قسم کی غذا نہیں لے رہے۔
یاسین ملک 2019 سے غیر قانونی حراست میں ہیں جب بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے انہیں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت تہاڑ جیل کی سیل نمبر 7 میں ہیں۔
این آئی اے کی خصوصی عدالت نے رواں برس 25 مئی کو انہیں ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button