APHC-AJK

اوآئی سی بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابی ڈرامے کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرنے سے روکے

اسلام آباد: جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہم طحہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جعلی انتخابات کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی بھارتی کوششوں کو روکیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے باوجود انتخابی ڈرامے کے ذریعے علاقے میں حالات معمول کے مطابق ظاہر کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی ڈرامہ بھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں رچایاجارہا ہے جو طاقت کے وحشیانہ استعمال ، بلاجواز گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں میں ملوث ہیں۔محمود ساغر نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرانے کے لئے اپنا اثرورسوخ کا استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری یا استصواب رائے کے کشمیریوں کے حق کا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔خط میں او آئی سی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی بھارتی کوششوں کو روکنے اور دیرینہ تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لیے فوری اقدامات کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button