بھارت

منی پور :پولیس نے 33 سے زائد افراد حراست میں لیے

امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں پولیس نے تقریباً 33 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق منی پور ایک سال سے زیادہ عرصے سے ہندو اکثریتی قبیلے میتی اور عیسائی کوکی برادری کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے عدم استحکام کا شکار ہے جس نے ریاست کو نسلی طور پر بری طرح سے تقسیم کردیا ہے۔
چند ماہ نسبتاً پرسکون گزرنے کے بعدگذشتہ ہفتے ریاست میں جھڑپوں میں کم از کم 11 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباً 60 ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے۔رواں برس بھی جاری کشیدگی کی وجہ سے ہزاروں باشندے اب بھی اپنے گھروں کو واپس نہیں آ سکے ہیں۔
گزشتہ برس تین مئی سے جاری کشیدگی کی وج سے اب تک دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاستی حکومت نے منگل کے روز پوری ریاست میںانٹرنیٹ سروس پانچ روز کیلئے معطل کر دی ۔ قبل ازیں پولیس نے احتجاجی طلباءپر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں چالیس کے لگ بھگ طلباءزخمی ہو گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button