مسلم لیگ کا بھارتی جبر واستبداد کے باوجود تحریک آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
سرینگر 28 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مسلم لیگ نے بھارت کے تمام تر جبر و استبداد کے باجود تحریک مزاحمت کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر مسلم لیگ کا ایک اہم اجلاس تنظیم کے قائمقام چیئرمین عبدالاحد پرہ کی صدارت میں سرینگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر رہنما رہنما فاروق احمد توحیدی، محمد اکرم نجار، مولوی محمد رفیق ،وحید احمد گوجری اور محمد اسلم کے علاو ہ بڑی تعداد میں اراکین شریک تھے۔ اجلاس میں مقبوضہ علاقے کی موجودہ ابتر صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ عبدالاحدپرہ نے اپنے صدارتی خطاب میں اجلاس کے شرکا پر زور دیا کہ وہ بھارتی حکمرانوں کی طرف سے پیدا کیے گئے خوف و دہشت کو خاظر میں نہ لاتے ہوئے تحریک آزادی کیلئے جانفشانی سے کام کریں۔ انہوں نے شہید سید علی شاہ گیلانی، شہید محمد اشرف صحرائی سمیت تمام شہداءکشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکے مشن کو ہر قیمت پر مقصد کے حصول تک جاریو¿ رکھا جائے گا۔ عبدالاحد پرہ نے اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، محمد یوسف میر ، ایاز اکبر، الطاف احمد شاہ پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام ،نعیم احمد خان، محمد رفیق گنائی ،شوکت حکیم ،محمد حیات بٹ ،امیر حمزہ ،معراج الدین نندا ،اسداللہ پرے، محمد یوسف فلائی سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنماﺅں اور کارکنوںکی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔ اجلاس سے فاروق احمد توحیدی نے بھی خطاب کیا