مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں کے لوگوں نے بھارتی فوجیوں کی بڑی چوری ناکام بنا دی، گاڑیاں ضبط
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں شوپیاں کے لوگوں نے بڑی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کے زیر استعمال تین گاڑیوں کو روکا جو چوری شدہ سیبوں کے ڈبوں سے لدے ہوئے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے چتراگام کلاں میں مقامی لوگوں نے دو لوڈ کیرئیر اور ایک اسکارپیو گاڑی کو رات کے دو بجے کے قریب روکا۔ تلاشی لینے پر گاڑیوں کے اندر سے چوری شدہ سیبوں کے سینکڑوں ڈبے برآمد ہوئے۔ اگرچہ مجرم اندھیرے کی آڑ میں فرار ہو گئے لیکن مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا۔ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے ۔ یہ واقعہ گزشتہ چندمہینوں میں ضلع شوپیاں میں باغبانوں کی جانب سے سیبوں کی چوری کی شکایات کے دوران سامنے آیا ہے۔