پوسٹروں میں کشمیریوں سے کل یوم شہدائے جموں منانے کی اپیل
سرینگر05 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کشمیریوں پرکل بروز ہفتہ کو یوم شہدائے جموں منانے پر زوردیاگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہاراجہ ہری سنگھ کے جتھوں،بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں 1947میں نومبر کے پہلے ہفتے میں اس وقت لاکھوں مسلمانوں کوشہید کردیاتھا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔جموں وکشمیر لبریشن الائنس کی طرف سے سرینگر ، گاندربل اور بارہمولہ جاری کئے گئے پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ پاکستان ہجرت کرنے والے خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں مسلمانوں کو دھوکے سے مہاراجہ ہری سنگھ کے جتھوں ، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں1947میں نومبر کے پہلے ہفتے میں شہید کردیا تھا۔پوسٹروں میں مزید کہاگیا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے ہزاروں خواتین کو اغوا بھی کرلیاتھا۔